دنیا کے کئی ممالک میں عید الفطر کے روح پرور اجتماعات

دنیا کے کئی ممالک میں عید الفطر کے روح پرور اجتماعات

 ریاض: دنیا کے کئی ممالک میں عید الفطر کے روح پرور اجتماعات، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور یورپ سمیت بیشتر خلیجی ممالک میں نماز عید ادا کر دی گئی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید شریک ہوئے، مسجد الحرام میں 13 لاکھ جبکہ مسجد نبوی میں 6 لاکھ سے زائد افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے لیڈروں کی جانب سے مسلمانوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات اور ترکی میں فرزندان اسلام انتہائی جوش و جذبے سے عید منا رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں عید بدھ کو ہو گی، نیشنل امام کونسل نے گزشتہ ہفتے ہی عیدالفطر 5 جون کو منانے کا اعلان کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی۔