پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی

پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی

آر اسلام آباد: غیر ملکی میڈیا کی پاکستان کیخلاف جھوٹی سازش، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بی بی سی میں پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ کا پلندہ اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیاں کے عنوان سے شائع ہونے والی اسٹوری جھوٹ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔

پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے 2 جون کو خبر شائع کرنے سے پہلے ہمارا موقف نہیں لیا، خبر میں کوئی قابل اعتماد ذریعے کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

فوج پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ خبر سنی سنائی معلومات پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی سی کی اسٹوری صحافتی اقدار کے منافی ہے۔ صحافتی اقدار کے منافی خبر پر بی بی سی حکام سے رابطہ کیا ہے۔