فواد چودھری اور شیریں مزاری میں ٹھن گئی

فواد چودھری اور شیریں مزاری میں ٹھن گئی

 اسلام آباد: فواد چودھری اور شیریں مزاری میں ٹھن گئی۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو یقین ہے کہ بی بی سی پاکستان کے خلاف تعصب رکھتا ہے۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کارگل جنگ کے دوران بی بی سی انڈین آرمی کے اشتہار چلاتا رہا۔

بی بی سی کو بھارت براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کہا جا سکتا ہے۔ شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کے دوران اس وقت کی حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ بی بی سی نے متوازن پالیسی کو پاکستان سے اشتہارات ملنے سے مشروط کیا ہے۔ فواد چودھری نے جوابی ٹویٹ کیا اور کہا کہ بی بی سی اور عالمی ذرائع ابلاغ کو پاکستان کا بیانیہ نشر نہ کرنے کا الزام نہیں دے سکتے۔

حقیقت یہ ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ کو جواب دینے کے لیے وزارت اطلاعات کی صلاحیت میں اضافہ نہ کرنے میں ہمارے رویہ کا ہاتھ ہے۔ ہر ادارے میں سالہا سال سے بیڈ گورنس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

class="twitter-tweet" data-lang="en">

23ddc2f3623a0054c9fd0cc62bd29fa7