ورلڈ کپ 2019 میں ساوتھ افریقہ کو بڑا دھچکا، ڈیل اسٹین میگا ایونٹ سے آوٹ

ورلڈ کپ 2019 میں ساوتھ افریقہ کو بڑا دھچکا، ڈیل اسٹین میگا ایونٹ سے آوٹ
کیپشن: ٰImage Credit: Cricket South Africa Twitter

لندن: ورلڈ کپ 2019 میں ساوتھ افریقہ کو بڑا دھچکا، فاسٹ بالر ڈیل اسٹین میگا ایونٹ سے آوٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کندھے کی انجری سے نجات نہ پا سکے، وہ گزشتہ 2 ماہ سے کندھے کی انجری کا شکار ہیں۔

آئی سی سی نے ڈیل اسٹین کے متبادل بیورن ہینڈرکس کو شامل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

جنوبی افریقہ جو کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچز ہار گئی ہے اب اس کو ڈیل اسٹین کی غیر موجودگی سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔