کورونا وائرس 'دنیا بھر میں اموات 3لاکھ 87ہزار957ہو گئیں ، 65لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس 'دنیا بھر میں اموات 3لاکھ 87ہزار957ہو گئیں ، 65لاکھ سے زائد افراد متاثر

نیویارک :دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 65 لاکھ19 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 87 ہزار957افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 31لاکھ سے زائد افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 715 اموات ہوئیں  اور  ہلاک  ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی ۔ امریکہ میں 19 لاکھ 17ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

برازیل امریکہ کے بعد 5لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا اور کیسز کی تعداد 5 لاکھ 84ہزار تک پہنچ گئی جبکہ32ہزار5سو سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں 4لاکھ 32ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5ہزار سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں2 لاکھ 79ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39ہزار 7سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 71افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرگئی  جبکہ 2 لاکھ 33ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29ہزار سے بڑھ گئی  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 51ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار 6سو سے تجاوز کرگئی  جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84ہزارسے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 66ہزار422 ہوگئی ۔دنیا بھر میں 31لاکھ سے زائد افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے۔