امریکی گلوکارہ شییر بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں

امریکی گلوکارہ شییر بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں

لاس اینجلس:امریکا کی مشہور گلوکارہ شییر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس زمانے سے آپ کی مداح ہوں، جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے۔


امریکی گلوکارہ شییر کی جانب سے بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ہاتھی کو رہا کرنے کے حکم سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ میں ہمیشہ سے یہی گمان تھا کہ آپ بہت رحمدل انسان ہیں۔ میں اس مدد پر آپ کی بے حد متمنی اور شکرگزار ہوں۔ یہ میرا خواب تھا جو پورا ہوا۔

اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں گلوکارہ شییر نے پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف ٹی ڈبلیو کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں۔ خیال رہے کہ امریکی گلوکارہ شییر دنیا بھر میں جانوروں کے حقوق کی کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل ہاتھی کو رہا کرنے کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی سمیت تمام جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔