ملک میں کوروناسے مزید82 افراد جاں بحق ،متاثر ین کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی،85264 میں وائرس کی تشخیص

ملک میں کوروناسے مزید82 افراد جاں بحق ،متاثر ین کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی،85264 میں وائرس کی تشخیص

اسلام آباد: ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی اور85ہزار 264افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 770ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ4ہزار688نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں دد دن کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد9ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 30ہزار 128مریض صحتیاب ہو گئے ،متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران 20ہزار 167ٹیسٹ کیے گئے گئے۔

پاکستان میں ایکٹوکیسز کی تعداد 53ہزار366ہوگئی ۔پاکستان کا صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 32ہزار910کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں 31ہزار104، خیبرپختونخوا 11ہزار373، بلوچستان5ہزار224، اسلام آباد 3ہزار544، آزادکشمیر285اور گلگت بلتستان میں 824کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 607افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں38، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49اور آزاد کشمیر میں 7افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں  اس وقت ملک بھر میں 901کوروناوائرس کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 285ہے جن میں سے 173صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس  وقت آزاد کشمیر میں 105ایکٹو کیسز ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس سے سات افراد انتقال کر چکے ہیں۔

بلوچستان میں کوروناوائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد5224 ہے جن میں سے 2021صحتیاب ہو چکے ہیں اور اس وقت بلوچستان میں ایکٹو کسیز کی تعداد3152 ہے جبکہ بلوچستان میں اب تک کوروناوائرس سے 51افراد انتقال کر گئے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد824ہے جن میں سے 532صحتیاب ہو چکے ہیں اور اس وقت گلگت  بلتستان میں کوروناوائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد280ہے جبکہ کوروناوائرس کے باعث گلگت بلتستان میں 12افراد  انتقال کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3544ہے جن میں سے 518صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹوکیسز کی تعداد 2988 ہے اور اسلام آباد میں کوروناوائرس کے38مریض انتقال کر چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد11373تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 3150مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد7723ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے 500 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد31104 ہے جن میں سے7712مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 22785ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے 607مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد32910ہے 16022 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد16333ہے۔ سندھ میں کوروناوائرس کے 555 مریض انتقال کر چکے ہیں۔