لاہور: بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی،ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق

لاہور: بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی،ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق
سورس: file

لاہور: لاہور میں تیزرفتار نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا۔ ماں تین بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ والد زخمی ہے۔

نیو نیوزکے مطابق فیروز پور روڈ پر بینک سٹاپ کے قریب کاہنہ کے رہائشی رمضان اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی۔

رمضان کی اہلیہ صبا، بچے ،الیان، الماس اور احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔