جہانگیر ترین گروپ کا بجٹ کی منظوری میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

جہانگیر ترین گروپ کا بجٹ کی منظوری میں بھرپور شرکت کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءجہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال ارکان اسمبلی نے بجٹ کی منظوری میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا جس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور ایم پی اے زوار چوہدری شریک ہوئے اور نذیر چوہان کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ 
ترین گروپ نے عشائیہ میں نذیر چوہان کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر اورآئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی اور متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیاگیاہے۔