دبئی ایوی ایشن کا پاکستان سمیت 7 ممالک پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

دبئی ایوی ایشن کا پاکستان سمیت 7 ممالک پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: دبئی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت سات ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایئرلائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کردیا ہے۔
تفصیلات عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی روک تھام کیلئے دبئی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور سفری پابندی سے متعلق نیا ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ 
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو متعلقہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے اور 14دنوں میں ان ممالک کے مسافروں کودبئی کاٹرانزٹ بورڈنگ کارڈجاری نہ کیا جائے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی مسافروں پر فضائی پابندی میں 30 جون تک توسیع کی تھی تاہم اس پابندی کا اطلاق اماراتی شہریوں، سفارتی عملے اور بزنس پلان ٹورز پر نہیں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 12 مئی کو پاکستانی مسافروں پر امارات میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے 30 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے قومی و غیر ملکی پروازوں کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔