بھارتی فلم " ڈریم گرل " کی اداکارہ کورونا سے چل بسیں

بھارتی فلم
سورس: file photo

ممبئی، معروف بھارتی اداکارہ کورونا سےچل بسیں ،بھارتی اداکارہ رنکو سنگھ  اپنے ہی گھر میں قرنطینہ میں تھیں ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی اداکارہ رنکو سنگھ کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں اور 25 مئی سے ان کا علاج چل رہا تھا ۔ وہ اپنے ہی گھر میں قرنطینہ میں تھیں 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں آئسولیشن کے دوران اداکارہ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں وارڈ میں رکھا گیا پھر مزید حالت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ شفٹ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ دمے کی بھی مریضہ تھیں اور دوران علاج چل بسیں۔ اداکارہ کی کزن نے دعویٰ کیا ہے کہ رنکو سنگھ نے 7 مئی کو ویکسین لگوائی تھی اور جلد ہی انہیں دوسری ڈوز بھی لگنی تھی۔

رنکو سنگھ نے فلم ’ڈریم گرل‘ اور ’ہیلو چارلی‘ میں معاون کردار کیے ہیں۔