علامہ اقبال کے پوتے کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

علامہ اقبال کے پوتے کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر  ولید اقبال کے سینیٹ سیشن کے دوران انوکھے احتجاج کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مرغے کی آوازیں نکالتے ہوئے پکڑے گئے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولید اقبال مرغے کی آوازیں نکال رہے ہیں جب کہ دیگر  کے ساتھ کھڑے ہو کر پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکومت مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر ولید اقبال مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پوتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں