بھارت سے دفاعی تعلقات چاہتے ہیں، فوجیوں کو تربیت کیلئے نئی دہلی بھیجنے کیلئے تیار ہیں: طالبان

بھارت سے دفاعی تعلقات چاہتے ہیں، فوجیوں کو تربیت کیلئے نئی دہلی بھیجنے کیلئے تیار ہیں: طالبان
سورس: File

کابل : طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا کہ انھیں انڈیا کے ساتھ دفاعی تعلقات بحال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں  لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے دونوں حکومتوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے چاہییں۔

انھوں نے انڈین ٹی وی سی این این نیوز-18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات معمول پر آتے ہیں تو طالبان افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت کے لیے انڈیا بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

ملا یعقوب نے حکومت ہند سے کابل میں اپنا بند سفارت خانہ دوبارہ کھولنے اور طالبان سفیر کو نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ سنبھالنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر انڈیا اپنے سفارتی عملے کو افغانستان واپس بھیجتا ہے تو طالبان کسی بھی قسم کی حفاظتی ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل یہ بات دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی کہی تھی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طالبان حکومت ہند سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

مصنف کے بارے میں