پاکستان تحریک انصاف کو لینے کے دینے پڑ گئے ،بڑا کام ہو گیا 

پاکستان تحریک انصاف کو لینے کے دینے پڑ گئے ،بڑا کام ہو گیا 

اسلا م آباد:پاکستان تحریک انصا ف کے استعفوں پر حکومتی اتحاد نے بڑا فیصلہ کر لیا ،نئی حکمت عملی کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے استعفوں کو اب مرحلہ وار منظور کر لیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان حکومت کو یہ پیغام دیتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ اسمبلی میں واپس آنے کیلئے تیار ہیں اگر حکومت نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دے لیکن حکومتی اتحاد نے مذاکرات کرنے کی بجائے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کو مرحلہ وار منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کاروائی کا آغاز امکان ہے ،ابتدا میں  3 اراکین شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے اسمبلی میں استعفوں کاا علان کیا ، تینوں اراکین تصدیق کیلئے آئیں یا نہ آئیں استعفے منظور ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی خبر کہ پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی اور پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا۔