یاسمین راشد پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر تعینات

یاسمین راشد پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر تعینات

لاہور:پی ٹی آئی نے شفقت محمود کی جگہ یاسمین راشد کو سنٹرل پنجاب کا صدر تعینات کر دیا گیا ،حماد اظہر جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب ہوں گے ۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق جنوبی پنجاب کا صدر عون عباس بپی جبکہ شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی ہوں گے ۔

پی ٹی  آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو لانگ مارچ میں پولیس کا مقابلہ کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے پر عہدہ دیا گیا ،لانگ مارچ میں پنجاب  کارکنان نہ نکلنے پر عمران خان  صوبائی قیادت پر برہم تھے ،سنٹرل پنجاب کی سیٹ کیلیے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی بھی خواہشمند تھے۔