حکومت کا موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ 

حکومت کا موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت کا موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے اقدام،صارفین کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع،پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی،وزیراعظم کہتےہیں  صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے حکومت اسکی خلاف ورزی کی کسی کو  اجازت نہیں دے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے سے موبائل فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور  مارکیٹرز کی طرف سے بھیجے جانے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے حوالے سے مشاورت کی۔،جس کے دوران شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کی فوری پالیسی سازی پر اتفاق کیا گیا ۔

معاون ِ خصوصی نے وزیراعظم کی پی ٹی اے کو صارفین کو بھیجے جانے والے مارکیٹرز کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے رازداری کے قوانین کے فوری جائزے کی ہدایات سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی ایک آئینی حق ہے اور وزیر اعظم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔

چئیرمین پی ٹی اے وزیر اعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کو اس سلسلے میں ہونے والے اقدامات پر بریف کریں گے.  مجوزہ اقدامات میں صارف بغیر اجازت موصول ہونے والے میسج بھیجنے والی کمپنی کو رپورٹ کر سکے گا ،صارف کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی میسج بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کر سکے گا جس پر عملدرآمد کمپنی پر لازم ہوگا۔ کمپنی صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیر کسی اور کمپنی کو نہ دینے کی پابند ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں