پنجاب میں مسلم لیگ ن کیلئے خوشخبری، حمزہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا 

پنجاب میں مسلم لیگ ن کیلئے خوشخبری، حمزہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا 
سورس: File

لاہور: مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے اشرف انصاری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ملاقات میں اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی شریک تھے جبکہ نارووال سے ن لیگ کے ایم پی اے غیاث الدین  بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سےمل چکے ہیں۔

ایم پی اے اشرف انصاری کا کہنا تھاکہ ن لیگ ہماری جماعت ہے واپس آگئے ہیں۔ ایم پی اے کے بھائی یونس انصاری کا کہنا تھاکہ ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں، باقی ناراض ارکان بھی آجائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی دور حکومت میں چند ن لیگی ارکان منحرف ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں