تحریک انصاف کے 30 ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ 

تحریک انصاف کے 30 ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان ایک اور گروپ بننے جا رہا ہے۔30 کے قریب ایم این اے اپنی سیٹیں نہیں چھوڑنا چاہتے اور وہ استعفے واپس لینا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے ہمارے ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں۔ 

 حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کریں گے، اور اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے منظور کرلئے جائیں گے،  اور بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، ان سے رابطے کئے جائیں گے۔

حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا، جو پی ٹی آئی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست رابطے کرکے استعفے منظور نہ کرانا چاہیں ان کے استعفے روکے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں