گرمی سے پریشان عوام غیر معمولی درجہ حرات کیلئے تیار ہو جائیں ،محکمہ موسمیات خبردار کر دیا 

گرمی سے پریشان عوام غیر معمولی درجہ حرات کیلئے تیار ہو جائیں ،محکمہ موسمیات خبردار کر دیا 

 اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز میں ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ اور مشرقی بلوچستان کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ادھرگرمی کی لہر کے بعد بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ اتھارٹیز اور محکموں کو احتیاطی تدابیر کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق شہری بلاضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں۔