عمران خان کی تقاریر سن کر فوج کیخلاف ہوا، یاسمین راشد کی قیادت میں جناح ہاؤس پہنچا اور توڑ پھوڑ کی: پی ٹی آئی شرپسند کے انکشافات

عمران خان کی تقاریر سن کر فوج کیخلاف ہوا، یاسمین راشد کی قیادت میں جناح ہاؤس پہنچا اور توڑ پھوڑ کی: پی ٹی آئی شرپسند کے انکشافات

لاہور :  جناح ہاؤس لاہور پر حملہ آور پی ٹی آئی کے  نوجوان شر پسند  کے ہوش رُبا  انکشافات سامنے آئے ہیں۔توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں شامل ایک اور مجرم قانون کی تحویل میں آ گیا ہے۔

 شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا  میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بناۓ گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔جناح ہاؤس پر ہم نے توڑ پھوڑ کی اور گملے توڑے  اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر ہم نے آگ جلائی۔

 شر پسند رئیس احمد کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے ۔ اپنے اعترافی بیان میں شر پسند رئیس احمد نے بتایا میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بناۓ گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا

 رئیس احمد کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر ہم نے توڑ پھوڑ کی اور گملے توڑے  اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر ہم نے آگ جلائی ۔ یہ سارا کچھ کیسے ہوا ہے، کیوں ہوا ہے، اسکے پیچھے پچھلے ایک سال سے عمران خان کی فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سن سن کے میرے ذہن میں فوج کے خلاف ذہن سازی شروع ہو گئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں