پاکستان نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی
سورس: file

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیویز کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے  دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کر لی۔

ذرائع کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے  سےمتعلق  بات چیت ابھی جاری ہے ۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ بال سیریز  میں یا تو پانچ ٹی 20 یا تین ون ڈے میچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔ممکنہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی 20 سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ  بورڈ نے تجویز دی ہے کہ یہ سیریز پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے بعد ہو، جو جنوری 2024 میں ختم ہونے والا ہے۔  نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جنوری 2024 کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈنے  پاکستان کو 2024 میں آسٹریلیا کے دورے کے اختتام کے بعد پانچ  ٹی 20  یا تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے کی پیشکش گزشتہ ماہ دی تھی۔

مصنف کے بارے میں