پاک فوج کا ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا، 4 جوان شہید 

 پاک فوج کا ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا، 4 جوان شہید 
سورس: File

نیلم ویلی: آزاد کشمیر کے علاقے شاردہ جاتے ہوئے چانگن کے مقام پر پاک فوج کا ٹرک حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں گر گیا ۔ مال بردار ٹرک پر موجود 4 فوجی جوان شہید ہو گئے ۔ 

پولیس کے مطابق پاک فوج، تھانہ پولیس لوات اور مقامی رضاکاروں نے شہید ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی  ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کی فہیم عباس سکنہ چکوال ، مزمل سکنہ لودھراں ، انجم رفیق اور اسد عباس سکنہ خوشاب نام سے شناخت کی گئی ہے

 حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 جوانوں کی  لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔  حادثہ سڑک کی خرابی کے سبب پیش آیا۔