پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا 

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا 

لاہور : تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے تحریک انصاف سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا،،،کہتے ہیں  نو مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا دلخرش واقعہ تھا۔اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا نصر اللہ گھمن نے کہا کہ پاکستان میں 21 سال سیاست دین کا جز سمجھ کر کی۔ اس وقت سیاست جس موڑ پر کھڑی ہے اس میں پاکستان کی کوئی بہتری نہیں ہے،بہتری تب آئے گی جب ہم ایک دوسرے کو برداشت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام ایک بہترین نظام ہے۔جو بھی جماعت آئے اسے معلوم ہونا چاہے ان کا گول کیا ہے۔انہوں نے ایکٹو سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت یا گروپ کو جوائن نہیں کر رہا۔

مصنف کے بارے میں