کینیڈا: مچھلی کے شکار پر جا نے والے11 افرادلاپتہ ہوگئے

کینیڈا: مچھلی کے شکار پر جا نے والے11 افرادلاپتہ ہوگئے

کیوبک:کینیڈا میں مچھلی کے شکار پر جانے والے 11 افراد لہروں کاشکار ہوگئے ۔ کینیڈا کے ساحل پر  مچھلی کے شکار کو جانے والے  11 افراد سمندر کی لہروں کا شکار ہوگئے جن میں سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔




کینیڈ اکے صوبے کیوبک  میں  یہ واقعہ پیش آیا ،مچھلی کے شکار  کیلئے  11 افراد پر مشتمل ایک گروپ جس میں بچے بھی شامل تھے  نےساحل سمندر کارخ کیا۔پولیس کے مطابق 11 افراد کے لاپتہ  ہونے کی اطلاع ملی جن میں سے 6 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ شام کے وقت ساحل پر 4 بچوں کی لاشیں ملیں۔پولیس کے مطابق لاپتا ہونے والوں کو تلاش  جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں