چلو چلو لاہور چلو،پر جوش نجم سیٹھی نے نعرے لگوا دیئے

چلو چلو لاہور چلو،پر جوش نجم سیٹھی نے نعرے لگوا دیئے

دبئی :کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ فائنل لاہور میں ہی ہونے جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریاں مکمل ہیںدبئی میں محب وطن پاکستانیوں نے ایونٹ کامیاب بنایا۔ شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی پرجوش نظر آئے۔
گفتگو کے دوران چیئرمین پی ایس ایل نے چلو چلو لاہور چلو کے نعرے بھی لگو ا دئیے۔انہوں نے دبئی میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کر تے ہیں۔