شوہر کی سابقہ بیوی سے ٹریفک جرمانوں کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش ناکام

شوہر کی سابقہ بیوی سے ٹریفک جرمانوں کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش ناکام

ریاض: عرب میڈیا کے مطابق طلاق ہونے کے بعد ایک شخص نے بدلہ لینے کے لیے سابقہ بیوی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی لی اور جدہ میں ٹریفک قوانین کی 375 بار خلاف ورزی کی۔ اپنی بیوی کی جانب سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کیے جانے کے فوری بعد اس نے یہ کام کیا۔

خاتون کو جب جرمانے کی مد میں ایک بڑی رقم ادا کرنے کا نوٹس ملا تو حیران رہ گئیں کیونکہ انھوں نے گاڑی چلائی تک نہیں تھی۔

اس پر خاتون نے متعلقہ حکام کو صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانہ اس کے سابق شوہر کو منتقل کر دیں جس کے بعد ٹریفک حکام نے 80 ہزار ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں