میرے نام سے منسوب انکلوژر کی ٹکٹ فری کی جائے، عمران خان

میرے نام سے منسوب انکلوژر کی ٹکٹ فری کی جائے، عمران خان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا میدان کل قذافی اسٹیڈیم میں سجے گا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنی ایک معصومانہ خواہش کا اظہار کر ڈالا ہے۔ کپتان کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں ان کے نام سے منسوب انکلوژر کی ٹکٹ شہریوں کو مفت میں دی جائے۔ اتنے عرصے بعد کرکٹ اور ٹکٹ بارہ ہزار روپے کا یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی خواہش کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو ایلیٹ کا ایونٹ بنا دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں