پی ایس ایل فائنل، سکیورٹی انتظامات بھی فائنل کر لیے گئے

پی ایس ایل فائنل، سکیورٹی انتظامات بھی فائنل کر لیے گئے

لاہور: سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا ہے کہ فائنل میچ میں آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں اور مقامی شہریوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی۔ شائقین کو 4 سطحی حصار میں چیکنگ کے بعد قذافی اسٹیڈیم داخلے کی اجازت ہو گی۔

قذافی اسٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا جبکہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر قومی شناختی، محکمانہ اور ڈیوٹی کارڈ ہمراہ لانے کا پابند ہو گا۔

اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم کے چاروں اطراف ڈولفن فورس اور پولیس رسپانس یونٹ کے جوان موثر گشت اور مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں