دہشتگردی کا خطرہ،کراچی سمیت سندھ بھر میں الرٹ جاری

دہشتگردی کا خطرہ،کراچی سمیت سندھ بھر میں الرٹ جاری

کراچی :کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر مامور ادارے نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق افغانستان کی طرف سے چار دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے ۔
جو بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد اہم عمارات ، اسپتالوں، شاپنگ سینٹرز، مزارات سمیت اہم تنصیبات اور اداروں کے دفاتر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔