بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنے جسم پر ٹیٹو بنوائیں گے

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنے جسم پر ٹیٹو بنوائیں گے

ممبئی:بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنے جسم پر ٹیٹو بنوائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور جو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنجے دت کی جوانی کا کردار ادا کر رہے ہیں فلم کے لئے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوائیں گے۔

فلم کے ہدایتکار کے مطابق رنبیر سنجے کا لب و لہجہ اور خدوخال اپنانے کے لئے بے حد محنت کر رہے ہیں اور جسم پر ٹیٹو بنوانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے کیونکہ سنجے نے اپنے بدن پر مختلف ٹیٹو بنوا رکھے ہیں۔