ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، آج بھی سیکڑوں افراد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، آج بھی سیکڑوں افراد گرفتار

لاہور: شر پسندوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے مزید سیکڑوں افراد قانون کی پکڑ میں آ گئے۔ ڈیرہ غازی خان تھانہ گدائی کی حدود میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے دو دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سندھ کے شہر گھوٹکی میں سی آئی اے اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے 5 پستول، 3 رائفلز، منشیات اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

سرچ آپریشن کے دوران 500 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔ چنیوٹ میں 123 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ ان میں سے بعض کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں