پی ایس ایل فائنل، ٹکٹ کی فروخت دوبارہ شروع ہو گئی

پی ایس ایل فائنل، ٹکٹ کی فروخت دوبارہ شروع ہو گئی

 لاہور: کرکٹ دیوانوں کیلئے ایک اور بڑی خبر آ گئی ہے۔ اگر آپ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے ابھی تک ٹکٹ نہیں خریدا تو اب جلد از جلد ٹکٹ خرید لیں۔ پی سی بی نے دوبارہ پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت آن لائن شروع کر دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق رہ جانے والے شائقین کے لئے 8 اور 12 ہزار کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹس نہ ملنے پر کرکٹ شائقین نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹکرا ہو گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں