چارسدہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، محمدجان ایڈووکیٹ جاں بحق

چارسدہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، محمدجان ایڈووکیٹ جاں بحق

پشاور: چارسدہ میں نامعلوم افراد نکی فائرنگ سے معروف قانون دان  جاں بحق اور ان کے بھانجے زخمی ہو گئے،  زخمی کو حالت تشویشناک ہونے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔  محمد جان ایڈووکیٹ اپنے بھانجے رحم باچا کے ہمراہ شبقدر سے پشاور ہائی کورٹ جارہے تھے کہ حاجی زئی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔


چارسدہ کے تحصیل شبقدر کے رہائشی معروف قانون دان اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء محمد جان گگیانی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاںبحق ہوگیا ۔مقتول اپنے بھانجے رحم باچا ایڈوکیٹ کے ہمراہ شبقدر سے پشاور ہائی کورٹ جارہے تھے کہ راستے میں حاجی زئی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نشانہ بنے۔فائرنگ سے محمد جان گگیانی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اسکا بھانجہ شدید زخمی حالت میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

نیوویب ڈیسک< News Source