پیپلز پارٹی کی اے پی سی اسلام آباد میں جاری

پیپلز پارٹی کی اے پی سی اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد: فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی اے پی سی اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت جاری ہے۔ کانفرنس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شریک ہیں جبکہ تحریک جے یو آئی ف، جماعت اسلامی، اے این پی، قومی وطن پارٹی کانفرنس میں موجود ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے جس میں نیشنل ایکشن پلان پر دو سال کے دوران عمل درآمد اور نتائج، فوجی عدالتوں کی بحالی اور حدود و قیود کا تعین، فاٹا اصلاحات اور پنجاب میں پختونوں کی پروفائلنگ کے مضمرات شامل ہیں۔

کانفرنس کے شرکاء کو آصف زرداری کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں