کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں کون کون سے بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں کون کون سے بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں

لاہور: کوئٹہ گلیڈیٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کر لیا۔  بنگلہ دیش کے انعام الحق،زمبابوے کے شین ایرون،ہالینڈ کے مورنے وین وائیک ، زمبابوے کے ایلٹن چیگمبرا،یو اے ای کے ریاض ایمرط اسکواڈ میں شامل ہیں۔ زخمی عمر گل کی جگہ فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔


یاد رہے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے5 غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سےانکار کردیا تھا۔ جس کے بعد انکے متبادل کے طور پر کوئٹہ گلیڈیٹرز نے بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابے کے شین ایرون، ایلٹن چیگمبرا،  ہالینڈ کے مورنے وین وائیک، یو اے ای کے ریاض ایمرط کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز  سکواڈ میں دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں میں محمود اللہ بنگلہ دیش،   نیٹھن میکلم نیوزی لینڈ، تائمل مل انگلینڈ،  ٹیشارا پریرا سری لنکا، کیون پیٹرسن سائوتھ افریقہ،  رایلی راسیو سائوتھ افریقہ،  لیوک رائٹ انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے نام کچھ یوں ہیں، ڈیرن سمی ویسٹ انڈیز، اینڈر فلیچر ویسٹ انڈیز، دلشان سری لنکا، شرس جوردن انگلینڈ، ایون مورگن انگلینڈ، سمٹھ پٹیل انگلینڈ، مارلن سیموئل ویسٹ انڈیز اور تمیم اقبال بنگلہ دیش کے کھلاڑی شامل ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source