پریانکا نے اپنی خوبصورتی کا راز سب کو بتا دیا

پریانکا نے اپنی خوبصورتی کا راز سب کو بتا دیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خوبصورتی سے کون واقف نہیں اور خواتین کو ہمیشہ ایسی خوبصورتی کے راز کے حوالے سے تجسس ہی رہتا ہے۔

اور یہ تجسس نہ صرف فٹنس کے حوالے سے رہتا ہے بلکہ بالوں ،جلد کی چمک کے حوالے سے بھی ہوتا ہے۔خواتین کی اسی مشکل کا حل نکالتے ہوئے پریانکا نے اپنی خوبصورتی کا رازایک ویڈیو کے ذریعے شئیر کیا ہے ۔پریانکا کا کہنا ہے کہ اگر بالوں میں خشکی ہے تو اس کے لیے دہی ،شہد اور انڈا ہی کافی ہیں۔

ایسے ہی آسان لوازمات جن میں لیموں ،دہی ،شہد اور انڈا وغیرہ شامل ہیں کے ذریعے پریانکا نے خواتین کو خوبصورت دِکھنے کے طریقے بتائے ہیں۔