سائن کرنے تک فلم کے بارے میں بات نہیں کرتی، دپیکا پڈکون

سائن کرنے تک فلم کے بارے میں بات نہیں کرتی، دپیکا پڈکون

ممبئی: بالی وڈ میں کئی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو اْن فلموں سے متعلق بھی میڈیا پر بات کرتی نظر آتی ہیں جن کی انہیں آفر ہوئی اور انہوں نے اس میں کام سے انکار کر دیا ہو۔ ان ہی اداکاراؤں میں ایک کرینہ کپور بھی شامل ہیں جو عموماً اپنی اْن فلموں کے بارے میں بھی کافی جگہ بات کرتی نظر آتی ہیں جن کو انھوں نے کبھی مسترد کر دیا تھا تاہم دپیکا پڈوکون ان سے کافی مختلف ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ تب تک ان فلموں کے بارے میں بات نہیں کرتی جب تک ان میں کام کرنے کی حامی نہ بھر لیں۔

دپیکا پڈوکون کے نام کے ساتھ اس وقت کافی فلمیں جوڑی جا رہی ہیں جن میں شاہ رخ خان کی ایک فلم کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ فلم بھی شامل ہے۔ تاہم انہوں نے ان تمام باتوں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی فیصلہ کرنے کے بعد ہی وہ اپنی اگلی فلم کے حوالے سے بات کریں گی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں 'رام لیلا' اور 'چنائے ایکسپریس' وغیرہ جیسی فلموں میں کام سے انکار کرنے پر کوئی دکھ نہیں ہوا۔ کرینہ کا کہنا تھا میں خود پر فخر کرتی ہوں اور خوشی محسوس کرتی ہوں کہ میں نے انکار کر کے دوسری اداکاراؤں کو کام کا موقع دیا۔ مجھے امید ہے کہ میری انکار کی ہوئی بڑی فلموں میں کام کر کے وہ بڑی اسٹارز بن جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں