جیل میں ٹی وی نہیں، فائنل میچ کیسے دیکھوں، ڈاکٹر عاصم کا شکوہ

جیل میں ٹی وی نہیں، فائنل میچ کیسے دیکھوں، ڈاکٹر عاصم کا شکوہ

کراچی: کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند بات ہے۔ ڈاکٹر عاصم سے میچ دیکھنے کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے شکوہ بھی کر ڈالا۔ کہتے ہیں کہ جیل میں ٹی وی ہی نہیں وہ میچ کیسے دیکھ سکتے ہیں۔

صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ آپ کس کو سپورٹ کر رہے ہیں پشاور یا کوئٹہ کو تو جواب میں ڈاکٹر عاصم مسکرا دیئے کہ جیسے ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں