آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دست نے آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایرانی سفیر نے خطے کے امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا۔ ایرانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی قیمت پر پاکستان اور ایران کے برادرانہ ممالک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاک ایران افواج تعاون سے خطے میں مزید استحکام آئے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں