بلوچستان حکومت نے پی ایس ایل  کافائنل بڑی اسکرینوں پردکھانے کافیصلہ کر لیا

بلوچستان حکومت نے پی ایس ایل  کافائنل بڑی اسکرینوں پردکھانے کافیصلہ کر لیا

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پی ایس ایل ٹو کافائنل کوئٹہ میں بڑی اسکرینوں پردکھانے کافیصلہ کیاہے۔

وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کوئٹہ کے اکبربگٹی اسٹیڈیم اورصادق شہید فٹبال گراونڈ میں فائنل دکھانے کیلئے بڑی اسکرینیں لگانے اور وہاں قذافی اسٹیڈیم جیساماحول فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلی نے صوبائی محکمہ کھیل و دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو بڑی سکرین پرمیچ دکھاکرمعیاری تفریح فراہم کی جائے۔

انہوں نے دونوں مقامات پر کھانے پینے کے اشیا کیاسٹالز لگانے اور وہاں سکیورٹی کے موثر انتظامات کر نے کی بھی ہدایات کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں