جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-3 سے جیت لی

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-3 سے جیت لی

آکلینڈ:  جنوبی افریقہ نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے جیت لی، جنوبی افریقہ نے مسلسل ساتویں باہمی سیریز اپنے نام کی ہے۔


پانچوں اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کگیسو ربادا تین جبکہ عمران طاہر اور فلکوایو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔فاف ڈوپلیسی 51رنز جبکہ ڈیوڈ ملر 45 رنز پر ناقابل شکست اننگز کھیلی ،جنوبی افریقہ نے ہدف 32.2 اوورز میںچار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔

کیویز کی جانب سے جیتن پٹیل نے دو جبکہ گرینڈہوم اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کگیسو ربادا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، کیوی ٹیم کگیسو ربادا، عمران طاہر اور فلکوایو کی تباہ کن بالنگ کے باعث 41.1 اوورز میں 149 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.

کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 32 جبکہ ڈین برانلی، جمی نیشم اور مچل سینٹنر نے 24 ، 24 رنز بنائے، مارٹن گپٹل چار، کین ولیمسن نو، روس ٹیلر آٹھ، لوک رونکی آٹھ، ٹم سادی چھ اور جیتن پٹیل صفر پر آئوٹ ہوئے۔ کگیسو ربادا نے تین جبکہ عمران طاہر اور فلکوایو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 32.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، فاف ڈوپلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.

ڈیوڈ ملر نے 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، اے بی ڈی ولیئرز 23 رنز بنا سکے۔ جیتن پٹیل نے دو جبکہ گرینڈہوم اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کگیسو ربادا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوویب ڈیسک< News Source