فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے: سرفراز احمد

فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے: سرفراز احمد

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ فائنل کے روز بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

دبئی اور لاہور کا موسم ایک جیسا ہی ہے اورکنڈیشنز بھی ایک ہی طرح کی ہیں،کھیلنے میںمسئلہ نہیں ہوگا۔ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم ضرور آئیں فائنل سے بھرپور لطف اندوز ہوں۔ویوین رچرڈزکی موجودگی سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے جس سے پوری ٹیم کا فائدہ ہو گا۔

لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے اور فائنل سے قبل ہمیں پریکٹس کیلئے ایک دن ملا ہے جسے بہترین طریقے سے استعمال کریں گے اور انشاللہ فائنل کے روز بھی اچھا کھیل پیش کرکے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی اور لاہور کا موسم ایک جیسا ہی ہے اورکنڈیشنز بھی ایک ہی طرح کی ہیں، اس لئے ہماری ٹیم کو یہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ہمارے لئے کرکٹ بہت اہم ہے اور کرکٹ پاکستان کی جان ہے اس لئے میں زندہ دلان لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم ضرور آئیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو بھرپور انجوائے کریں۔

سرفراز احمد کاویوین رچرڈ کے حوالے سے کہنا تھا کہ رچرڈزکی موجودگی سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے جس سے پوری ٹیم کا فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں شامل وہ غیر ملکی کھلاڑی جو نہیں آ رہے ان کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ایک اچھی ٹیم کو میدان میں اتاریں تاکہ فائنل معرکہ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام کر سکیں۔

مصنف کے بارے میں