محمد عرفان کو پانچ بار پیشکش ہوئی مگر پی سی بی کو نہ بتایا، آئندہ ہفتے کارروائی کا امکان

محمد عرفان کو پانچ بار پیشکش ہوئی مگر پی سی بی کو نہ بتایا، آئندہ ہفتے کارروائی کا امکان

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں زیر تفتیش محمد عرفان کی قسمت کا فیصلہ بھی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور عبوری طور پر معطل ہونے والے شرجیل خان اور خالد لطیف نے چارج شیٹ پر جواب بھی پی سی بی میں جمع کروا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عرفان کے خلاف بھی آئندہ ہفتے مزید کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ محمد عرفان کو پانچ بار سٹے بازوں نے پیشکش کی لیکن انہوں نے ایک بار بھی پی سی بی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سکینڈل کے ایک اور کردار ناصر جمشید کی جانب سے بھی وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی جا چکی ہے اور اگر ان کی یہ پیشکش قبول کر لی گئی تو ناصرف خالد لطیف اور شرجیل خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو جائے گا بلکہ پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کی جانب سے الزامات کو مسترد کئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے سکتا ہے جس کے بعد مزید کھلاڑیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں