پی ایس ایل ٹو فائنل کی اختتامی تقریب میں کون پرفارم کرےگا؟

پی ایس ایل ٹو فائنل کی اختتامی تقریب میں کون پرفارم کرےگا؟

پی ایس ایل ٹو فائنل کی اختتامی تقریب میں کون پرفارم کرےگا؟

کراچی : علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ پاکستانی گلوکار کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، میری دعائیں اور پیار سب کے ساتھ ہیں، یہی خواہش تھی کہ ہمارے اسٹیڈیم دوبارہ آباد ہوجائیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ایس ایل 2017ء کی اختتامی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر اور علی عظمت اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ کو اختتامی تقریب کا آغاز شام 6 بجے ہوگا جبکہ فائنل میچ 8 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ گانے والے گلوکار علی ظفر نے اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، بڑا موقع ہے، امید ہے جشن کے تمام معاملات بحفاظت طے ہوجائیں گے، میری دعائیں اور پیار سب کے ساتھ ہیں۔علی ظفر نے مزید کہا کہ 'پھر اسٹیج سجے گا' کے بول لکھنا تاریخی لمحہ تھا، ہمیشہ سے یہی دعا تھی کہ ہمارے اسٹیڈیم دوبارہ آباد ہوجائیں۔

 پاکستان سپر لیگ ٹو کے قذاتی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ٹکٹوں کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں، سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے، ٹیموں کو اسٹیڈیم لانے اور لے جانے کیلئے فل ڈریس ریہرسلز بھی کی گئیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان تیسرے اور آخری پلے آف مقابلے میں دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگ