سعودی عرب اور پاکستان ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف آواز اٹھائیں، امیر فاروقی

سعودی عرب اور پاکستان ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف آواز اٹھائیں، امیر فاروقی

کراچی: امیر عبداللہ فاروقی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کو چاہئے کہ ٹرمپ کی اسلام مخا لف پالیسیوں کے خلاف عالمی برادری میں بھرپور آواز اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف عالمی تحر یک تحفظ حرمین شریفین سندھ کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبداللہ فاروقی نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر ٹرمپ دنیا میں اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو نے ٹرمپ کی شہ پر فلسطین میں غیر قانو نی بستیوں کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کردیا ہے جن کی تعمیر کے اخراجات ٹرمپ کے داماد نے دینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سیا سی تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکی صدر  آنے والے دنوں میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر ایک نیا عالمی کھیل کھلنے کے چکر میں ہیں جو عالم اسلام کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں