نوازشریف،پرویز مشرف اورعمران خان سمیت دیگر سیاست دانوں کے بچپن کی یادگار تصاویر منظر عام پر آ گئی

نوازشریف،پرویز مشرف اورعمران خان سمیت دیگر سیاست دانوں کے بچپن کی یادگار تصاویر منظر عام پر آئی

 نوازشریف،پرویز مشرف اورعمران خان سمیت دیگر سیاست دانوں کے بچپن کی یادگار تصاویر منظر عام پر آ گئی

کراچی: نوازشریف،پرویز مشرف اورعمران خان سمیت دیگر سیاست دانوں کے بچپن کی یادگار تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں انہیں پہچاننا نا ممکن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر پرویز مشرف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی چند پرانی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں انہیں پہچاننا تقریباً نا ممکن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور تیسری بار پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے والے شہباز شریف بھی اپنی جوانی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں کے ہیرو دکھائی دیتے ہیں۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیے جانے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سبنھالنے والی شہید بے نظیر بھٹو دو بار پاکستان کی وزیراعظم بنیں لیکن 27 دسمبر 2007 کو انہیں راولپنڈی میں شہید کردیا گیا۔

کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو 1992 میں عالمی چیمپئن بنانے والے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بچپن کی تصاویر میں بھی کرکٹ ٹرافی کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ دوسری تصویر ان کی نوجوانی کی ہے۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف اور 1999 میں وزیراعظم نوازشریف کو برطرف کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف بھی اپنے اسکول کے دور کی تصویر میں بلکل مختلف دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے موجودہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی گود میں دکھائی دے رہے ہیں۔