چین کا دفاعی اخراجات میں سات فیصد اضافے کا اعلان

چین کا دفاعی اخراجات میں سات فیصد اضافے کا اعلان

بیجنگ: چین نے اپنے دفاعی اخراجات میں سات فیصد اضافہ کرنے کاا علان کر دیا ہے۔


دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس کے سالانہ اجلاس سے قبل کیا گیا ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق چین رواں برس اپنے مجموعی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد دفاع پر خرچ کرے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چین کی فوج کی توجہ دفاع اور ایشیا میں استحکام کے لیے فوج کی تشکیل پر مرکوز ہے۔حکام کے مطابق ملک کے وزیراعظم اتوار کو پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

نیوویب ڈیسک< News Source