آسکر؛بڑی غلطی کے ذمہ دارجوڑے کوقتل کی دھمکیاں

آسکرزایوارڈ کی تقریب میں اعزازات کی تقسیم کے لفافوں کی ذمہ دارجوڑے کو سوشل میڈیا پرجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ذاتی محافظ فراہم کردیے گئے۔

آسکر؛بڑی غلطی کے ذمہ دارجوڑے کوقتل کی دھمکیاں

آسکرزایوارڈ کی تقریب میں اعزازات کی تقسیم کے لفافوں کی ذمہ دارجوڑے کو سوشل میڈیا پرجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ذاتی محافظ فراہم کردیے گئے۔اناسی ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کی کیٹگری میں غلطی سے فلم ’مون لائٹ‘‘ کی جگہ  ’’لالالینڈ‘‘کا نام اناؤنس کیا گیا تھا ، جس کے بعد منتظمین نے  کچھ دیر بعد غلطی درست کر لی تھی مگر اعزازات کی تقسیم کے لفافوں کی ذمہ دارجوڑے کو سوشل میڈیا پرجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

 غلطی کے ذمہ داراکاؤنیٹسی فرم پی ڈبلیو سی کے ملازمین تھے، جنوں نے  لفافوں کو غلط انداز میں منظم کرنے پر معافی تو اسی روز مانگ لی تھی لیکن ناراض فلمی پرستاروں کا غصہ کم نہ ہوا اور سوشل میڈیا پر بریئن اور مارتھا کو جان سے مارنے کی

دھمکیاں ملنے لگیں۔پی ڈبلیو سی نے دونوں سلیبرٹیز کے گھروں پر سکیورٹی تعینات کرتے ہوئے انہیں ذاتی محافظ فراہم کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی آئندہ سال آسکر میں ذمہ داری نہ دینے کا اعلان بھی کردیا۔

  چھبیس فروری کو ہونے والے اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب میں 'مون لائٹ' کی جگہ غلطی سے بہترین فلم کاایوارڈ 'لا لا لینڈ' کودے دیا گیا تھا۔مسٹرکلینن نے غلطی سے بہترین فلم کے بجائے ۔ بہترین اداکارہ کے نام والا لفافہ تھما دیا تھا ،ان کی اس غلطی کو آسکرکی نواسی  سالہ تاریخ میں سب سے بڑی غلطی قراردیا جارہا ہے.