الرجی سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان ترین گھریلو ٹوٹکے

لاہور: بہت سے لوگ الرجی کو جلد کا ایک عام سا مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مسئلے کے متعددسبب ہو سکتے ہیں جیسے کہ قوت مدافعت کی خرابی ، ادویات کا استعمال اور انفیکشنزکا ہونا۔ جلد کی الرجی مختلف اشکال میں ہوسکتی ہے جیسے کہ خارش، خشک جلداور جلد کا پھٹناوغیرہ۔ اگرچہ اس سب کیلئے ادویہ اور مرہم موجود ہیں لیکن جلد کے ان مسائل سے نجات پانے کیلئے ہم گھریلو ٹوٹکوں پر انحصار کر سکتے ہیں۔

5 ایسے ٹوٹکے جو جلد کی الرجی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

لیموں:
اینیستھیٹک اور انسداد سوزش خصوصیات کا حامل لیموں آپ کو خارش سے راحت بخشتا ہے۔ ایک لیموں لیجئے اور اس کا رس کھجلی والی جگہ پر ملیے اور خشک ہونے دیجئے۔

تلسی:
تلسی یوجینول سے مالا مال ہوتا ہے، جو جلد کی الرجیز کا علاج کرتا ہے۔ جلدی مسائل میں تلسی کے پانی سے جلد کو دھونا مفید ہو سکتا ہے۔

پودینہ:
پودینے میں مینتھول ہوتا ہے جو اینستھیٹک اور انسداد سوزش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ کھجلی اور خراش میں پودینہ لگانے سے آپ کو راحت ملے گی۔

پھلوں کے چھلکے:
پھلوں کے چھلکے بھی جلد کی الرجی میں بہت مو¿ثر ہوتے ہیں۔ کیلے یا تربوز کے چھلکے کو خارش سے متاثرہ جگہ پر مَلنے سے راحت ملتی ہے۔

ایلو ویرا:
ایلو ویرا انسداد سوزش خصوصیات کے سبب جلد کی الرجی کے علاج کیلئے بہترین ہے۔