احمد شہزاد کو فائنل کیلئے ساتھی کھلاڑی کی یاد ستانے لگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپنراحمدشہزادنے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارم کیا ہم فائنل میچ میں ان کی کمی محسوس کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس ٹیم نے اپنے اعصاب پر قابو پالیا وہ فائنل میچ کی فاتح ہوجائے گی۔ہماری ٹیم میں موجود بڑے کھلاڑیوں کو میچ جیتنے کی ذمے داری لینی ہو گی۔

بہت عرصے بعد پاکستان میں اب کرکٹ واپس آئی ہے ، شائقین کرکٹ کو چاہیے کہ اسے بھرپور سپورٹ کریں۔واضح رہے کہ بلے باز کیون پیٹرسن بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہوں نے پاکستان میں فائنل میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کل لاہور قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سیزن ٹو کے فائنل میچ میں مد مقابل ہوں گی۔